اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اورجاپانی وزیردفاع کونوکے مابین ویڈیوٹیلی کانفرنس ہوئی۔جاپانی سفارتخانے سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان کوروناوباکے پھیلائو کے دوران دفاعی اداروں کے کردار پرتفصیلی گفتگوکی گئی۔آرمی چیف نے کوروناکیخلاف پاکستان کی حالیہ سرگرمیوں اوراقدامات پر روشنی ڈالی۔جاپانی وزیردفاع نے کوروناکی روک تھام کیلئے جاپانی فوج کے کردارپرروشنی ڈالی۔جاپانی سفارتخانے کے مطابق دوطرفہ سطح پرپاک جاپان دفاعی تعاون پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔جاپانی وزیردفاع نے دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے اورآزادبحرالکاہل کی اہمیت پرزوردیا۔دونوں جانب سے کوروناکے تناظرمیں معلومات،اقدامات اورتجربات کے تبادلے پربھی اتفاق کیاگیا۔دوطرفہ سطح پردفاعی حکام کے مابین مواصلاتی روابط جاری رکھنے اورتعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیاگیا۔