لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات میں بھرپور معاونت کا اعلان کر دیا ۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں موجود اتھلیٹس کے ذریعے لوگوں میں کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اتھلیٹس معاشی مشکلات کا شکار عوام کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اولمپک فیملی اس مشکل گھڑی میں اپنی قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ ہے ۔اتھلیٹس اور آفیشلز متاثرہ علاقوں کی نشاندہی میں حکومت کی معاونت کریں گے ۔اعلامیے میں رضاکارانہ طور پر حکومت کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند اتھلیٹس اور آفیشلز کو ایسوسی ایشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ایسوسی ایشن سے ملحقہ یونٹس اور اداروں کو 6 اپریل تک اپنا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔