واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد بزنس مین دلاور سید کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمال بزنس ایڈمنسٹریشن نامزد کر دیا، وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا دلاور سید امریکہ میں سمال، میڈیم کاروباری اداروں کے صدر اور سی ای او رہے ہیں، ان کی وفاقی، ریاستی اور مقامی سطح پر معاشی نمو، کاروباری نظم کے لیے خدمات ہیں، وائٹ ہائوس بیان کے مطابق دلاور سید ایشین امریکن اینڈ پیسیفک آئی لینڈر کے وائٹ ہاس کمیشن کے صدر رہے ہیں، دلاور سید نے اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن اور محکمہ تجارت کے ساتھ بھی کام کیا، دلاور سید کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس عہدے پر تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا اس چیلنجنگ دور میں چھوٹے بزنس کو جہاں بھی ضرورت ہو گی میں دل و جان سے ان کی مدد کروں گا، دلاور سید کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ، ان کے والدین کا سپورٹس سیکٹر میں کاروبار تھا، دلاور ایچی سن کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مزید تعلیم کے لیے امریکہ گئے ۔