ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) دورہ پاکستان کیلئے منتخب بنگلہ دیشی سکواڈ کے کپتان محمود اللہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم سے ’خبردار‘ ہیں اور اپنی ٹیم کے مضبوط پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت مقابلے کیلئے پرامید ہیں۔شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اللہ نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی ٹیم نے حالیہ ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی لیکن وہ ایک مضبوط ٹیم ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر پریشان ہیں لیکن ہم اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔