لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے میدان میں آگئی۔ پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی کی پیش کش کردی۔ پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ٹیموں کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان اب کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اور بین الاقوامی ہاکی کے لیے اہم ملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے ۔پی ایچ ایف ایشیا کپ لاہور میں کروانے کی خواہش مند ہے ۔ ایشیا کپ ہاکی اس سال جولائی میں شیڈول ہے ۔