لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کل رات گئے آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی جبکہ لاہور پہنچنے پر ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پریس کانفرنس کریں گے ۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان سات دسمبر کو متوقع ہے ، ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹرز 8 دسمبر کو راولپنڈی میں اکٹھے ہوں گے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے شروع ہو گا۔واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ’پنک بال ‘ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف اننگز اور 48 رنز سے شکست ہوئی تھی۔دورہ آسٹریلیا میں 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے بعد 2 ٹیسٹ کی سیریز میں بھی گرین شرٹس کو وائٹ واش کا منہ دیکھنا پڑا۔