اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی گاجر کا حلوہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ،ویڈیو میں تھامس ڈریو کو اپنی مدد آپ کے تحت پاکستانیوں کی ہر دلعزیز ڈِش گاجر کا حلوہ بناتے دیکھا گیا،انہوں نے گاجر کا حلوہ بنانے کے بعد باداموں سے اس کی سجاوٹ بھی کی، پہلے کمال مہارت سے گاجریں کدو کش کیں، پھر گاجروں کو مکھن میں ڈال کر بھونا اور الائچیاں شامل کر دیں۔