لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان میں ترکش سیریز ’دیریلش ارطغرل‘ کو اردو میں ڈب کرکے سرکاری چینل پر نشر کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ ہماری انڈسٹری میں بھی ایسے ڈرامے بننے چاہئیں جن سے ہمیں فخر محسوس ہو۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’ارطغرل غازی‘ کے ایک پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سب کے خیالات کا احترام کرتی ہیں مگر تُرک ڈرامے پاکستان میں نشر کرنے سے کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہئے ۔