لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان 3 روزہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جانے والی اس کرکٹ سیریز میں دونوں ٹیمیں فتح کے لئے پر امید ہے دونوں کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آج بروز جمعرات سخت سکیورٹی کے حصار میں ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم لایا جائے گا جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے قذافی سٹیڈیم کو گزشتہ رات ہی سے اپنے حصار میں لے رکھا ہے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے سٹیڈیم کے اعتراف میں واقعہ ریسٹورنٹس، ہوٹل اور دکانیں بند ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پی سی بی نے سٹیڈیم میں کرکٹ شائقین کی تعداد کا 20 فیصد سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔دوسری طرف گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے قذافی سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔