لاہور(خصوصی نمائندہ) کمانڈر گوجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی نے سیالکوٹ سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور ورکنگ باونڈری پر بھارت کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر گوجرانوالہ کور نے زخمیوں سے ملاقات کے دوران ان سے بات کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف انکے اور دیگر شہریوں کے جذبے کو سراہا اور اسکی تعریف کی۔