لاہور،پاکپتن، قصور، فیصل آباد،حبیب آباد ، اوچ شریف ،سیالکوٹ ،قلعہ دیدار سنگھ ، راہوالی،( کرائم رپورٹر، نما ئندگان92نیو ز) پستول صاف کرتے گولی چلنے سے دادا پوتا جاں بحق ،3 افراد نے خود کشی کر لی جبکہ کہ دیگر حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ، بتایا گیا ہے کہ پاکپتن ،محمد نگر کے نواحی گاوّں چک شفیع میں پستول صاف کرتے گولی چلنے سے 60 سالہ قطب دین اور 12 سالہ پوتا بلاول جاں بحق ، قصور،حبیب آباد کے قریب غلہ منڈی پتوکی میں ٹرک ٹھیک کرتے دو مکینک نبیل اور افتحار ٹرک چلنے سے نیچے آکر دم توڑ گئے ، اوچ شریف میں 30سالہ ریاض نے بیوی کی ناراضگی پر جبکہ شیدانی شریف میں بیوی اور ساس کے قاتل 18سالہ شکیل نے خود کشی کر لی ، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ پکی کوٹلی کی رہائشی خاتون کو شہباز اور ایک نامعلوم ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،قصور کے چک 60میں ملزم شعبان نے 8 سالہ بچے کو ہو س کا نشا نہ بنا ڈا لا ،فیصل آباد جھنگ روڈ پرتاب نگر کے رہائشی مقصود کی 18 سالہ بیٹی زنیرہ نے نا معلوم وجوہات کی بناپر زہریلی چیز کھالی ،سیالکوٹ کے تھانہ سبز پیر کے علاقہ چوبارہ میں13سالہ احمد رضا اور14سالہ عبدالرحمن مدرسہ جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹرایکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی ،احمد رضا جاں بحق جبکہ عبدالرحمن زخمی ہو گیالاہور کے مانگا منڈی کے علاقے ملتان روڈ پر کار کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35 سالہ صابر حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا ،سیالکوٹ کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ فضل پورہ کا رہائشی نوجوان ذیشان کوسٹرکے نیچے آکر دم توڑ گیا ،تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ بوتالہ جھنڈا سنگھ کا رہائشی50سالہ منظور حسین گھر کی چھت سے اتر رہا تھا کہ اچانک پائوں پھسلنے سے صحن میں گر کر جاں بحق ہوگیا، راہوالی 20سالہ ادریس گو سے گر کر جان کی بازی ہارگیا۔