لاہور( کلچرل رپورٹر) پنجاب بھر کے تھیٹر فنکار ، پروڈیوسر کی پریس کلب میں پریس کانفرنس ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فنکاروں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وعدے کے مطابق کل جمعہ سے پنجاب بھر کے تھیٹر کھولے جائیں تاکہ تھیٹر سے وابستہ افراد کا روزگار کھلے اور ان کے گھروں میں چولہے جلیں اس موقع پرپریس کانفرنس میں اداکار نسیم وکی آصف اقبال طاہر ناشاد شکیل چن سمیت دیگر کی شرکت پریس کانفرنس میں اداکار امانت چن قیصر پیا لکی ڈئیر کی شرکت کورونا کی وجہ سے تمام دنیا متاثر ہوئی ہم جب تھیٹر بند کرنے کہا گیا تب سے تھیٹر بند ہے پاکستان میں تمام کاروبار کھل چکے ہیں اس موقع پر اداکار طاہر انجم نے تھیٹرز نہ کھلنے کی صورت میں خود سوزی کرنے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بھی بچے ہیں ہمارے بھی چولہے جلتے ہیں ہم حکومت کے خلاف نہیں جانا چاہتے ہم خوشیاں بانٹتے ہیں ہمیں کیوں اہمیت نہیں دی جا رہی۔