لاہور(جنرل رپورٹر)پی آئی سی پر وکلاء کے حملے کے بعد پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ روکنے کے حوالے سے قانون سازی کو حتمی شکل کیلئے کمیٹی ممبران میں اضافہ کر دیا ،محکمہ صحت کے مجوزہ قانون کا جائزہ لینے کیلئے ممبران کی تعداد کو بڑھا کر 16کر دیا ہے ، کمیٹی کی سربراہی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کرینگے ، صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر تنویر انوراور صدر پی ایم اے لاہور ڈاکٹر اشرف نظامی ، چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال پروفیسر اسداسلم ، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر امیر ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈ ویلپمنٹ ڈاکٹر آصف طفیل ، کنسلٹنٹ لیگل میاں زاہد الرحمان ،سی سی پی او لاہور اور محکمہ قانون کا ایک ایک نمائندہ ، ڈاکٹر ذیشان ملک ، ڈاکٹر حامد اور ڈاکٹر عمار یوسف بھی ممبر ہوں گے ، ڈاکٹر حامد بٹ ، روزنیہ منظور ،رانا پرویز اور ایک نمائندہ جس کو کمیٹی چاہے شامل ہوگا،کمیٹی مشیر صحت حنیف پتافی کی جانب سے تجویز کردہ سکیورٹی بل کا جائزہ لے گی ، کمیٹی بل میں مزید ترامیم اور اس کو نافذ کرنے کے حوالے سے اپنی سفارشات دیگی ۔