پولینڈ کے علاقے وارسا میں دنیا کا سب سے پتلا گھر موجود ہے جو محض 36 انچ چوڑا اور 47 انچ لمبا ہے ۔ درحقیقت پولینڈ میں جگہ کی کمی کے باعث ایک ہی خاندان کے کئی لوگ ایک گھر میں رہائش پذیر ہو تے ہیں اس لیے ایک فنکار ایڈگر کیرٹ نے دوعمارتوں کے درمیان بچ جانے والی جگہ کو استعمال میں لا کے اس خوبصورت اور ننھے گھر کو ڈیزائن اور تعمیر کیا۔دور سے دیکھ کر لوگ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ کیسے اس گھر کے اندر لوگ رہ رہے ہونگے ۔ اس گھرکو دنیا کا پتلا ترین گھر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ، صارفین نے مالک کی ذہانت کی خوب تعریف کی ہے ۔