لاہور ( سپیشل رپورٹر ) شہر بھرمیں پولیس نے پتنگ بازی اور ون ویلنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 178 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات در ج کرلیے ۔ بتایا گیا ہے کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہر کے مختلف علاقوں سے 174ملزمان گرفتار کیے گئے اور167مقدمات درج کرلیے گئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر160 پتنگ باز،9 پتنگ فروش جبکہ 05 مینوفیکچرز گرفتار کئے گئے ۔سٹی ڈویژن سے 53،کینٹ40 اور صدر ڈویژن سے 32 ملزمان گرفتارکیے گئے ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 29،اقبال ٹاؤن 11جبکہ سول لائنز ڈویژن سے 9 ملزمان گرفتارکیے گئے ۔ ملزمان سے 4073 پتنگیں،102چرخی ڈور، 107پنی ڈور 49گچھی ڈور اور پتنگ سازی کا سامان برآمد کیا گیا ،جبکہ ون ویلنگ کی خلاف ورزی کرنے پر 4ملزمان گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے گئے ۔