لاہور(کرائم رپورٹر)پتنگ بازی میں ملوث افراد کی سزا ئیں اورجرمانے بڑھانے کی تجویز سی سی پی او لاہور نے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا ۔ذرا ئع کے مطابق شہر میں پتنگ بازی کے باعث ہلاکتوں کے پیش نظر سی سی پی او نے آئی جی پنجاب کو پتنگ بازی میں ملوث افراد کی سزاوں کے متعلق خط لکھا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پتنگ بیچنے والوں کیلئے 5 سال تک قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ پتنگ اْڑانے والے کو 3 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے ۔