اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے کہا ہے کہ وہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے ۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر 2 ماہ بعد آپ ایک ایسا اقدام اٹھا لیتے ہیں جس سے سیاسی تلخی میں اضافہ ہوتا ہے اور جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو اداروں کے خلاف مہم جوئی شروع کر دیتے ہیں، یہ مناسب رویہ نہیں۔