اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سٹیزن پورٹل پر15ماہ میں15لاکھ سے زائددرخواستیں موصول ہوئیں، شکایات میں سے 92فیصد کوحل کردیا گیا۔اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ مثالی کامیابی پرٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس اقدام سے شہری حقیقت میں بااختیارہوئے ہیں، سٹیزن پورٹل سے شہریوں اورحکومتی اداروں کے درمیان خلیج کم ہوئی۔