لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے بیس رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سکواڈ میں 9 نئے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں ۔ 9 نئے کھلاڑیوں میں اوپنرز عبداللہ شفیق اور عمران بٹ کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹسمین کامران غلام، سلمان علی آغا اور سعود شکیل سمیت اسپنرز نعمان علی، ساجد خان، فاسٹ باؤلرز تابش خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بدولت قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔ جبکہ 16 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل کردیا جائے گا۔اعلان کردہ ٹیم میں اوپنرز: عابدعلی (سنٹرل پنجاب)، عمران بٹ (بلوچستان) اور عبداللہ شفیق (سنٹرل پنجاب)مڈل آرڈر بیٹسمین: بابر اعظم (کپتان ، سنٹرل پنجاب) ، اظہر علی (سنٹرل پنجاب) ، فواد عالم (سندھ) ، کامران غلام (خیبر پختونخوا) ، سلمان علی آغا (سدرن پنجاب) اور سعود شکیل (سندھ)آلراؤنڈرز: فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب) اور محمد نواز (ناردرن)وکٹ کیپرز : محمد رضوان (نائب کپتان ، خیبر پختونخوا) اور سرفراز احمد (سندھ)اسپنرز: نعمان علی (ناردرن) ، ساجد خان (خیبر پختونخوا) اور یاسر شاہ (بلوچستان)فاسٹ باؤلرز: حارث رؤف (ناردرن) ، حسن علی (سنٹرل پنجاب) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا) اور تابش خان (سندھ)۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہناہے کہ وہ پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،یہ نو کھلاڑی اب کرکٹ کے سب سے اہم فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان نو کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں تاکہ وہ مستقل جگہ بناسکیں۔