لاہور(شوبز ڈیسک) ورسٹائل اداکار عجب گل ڈرامہ سیریل ’’وجود ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ اس حوالے سے اداکار عجب گل کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل لڑائی جھگڑوں ،طلاق اور دیگر انسانی زندگی سے وابستہ مسائل پر مبنی ہے اور اس میں ان تمام مسائل کو بڑے خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی کے ساتھ سٹیج سے بہت سیکھا ہے کیونکہ سٹیج ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کام کرنے والا اداکار کسی بھی جگہ مار نہیں کھا سکتا ۔