مانگا منڈی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل آیت چودھری کاملٹی نیشنل کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا،معاہدہ کے تحت ٹیلی فلمز اور ڈرامہ سیریلز میں کام کریں گی۔ ایک ملاقات کے دوران آیت چوہدری نے کہا کہ کمپنی کی بننے والی ٹیلی فلمز اور ڈرامہ سیریلز میں کام کریں گی ایک سوال کے جواب میں آیت چوہدری نے بتایاکہ اس سے قبل بھی وہ مختلف ٹی وی سیریلز میں کام کرچکی ہیں جو آن ائیر ہوچکی ہیں۔آیت چودھری نے کہاکہ وہ ان دنوں مختلف ٹی وی چینلز اور پروڈکشن ہائوس کے ساتھ کام کرنے میں مصروف ہیں۔ اور ان کے کافی پراجیکٹس زیرتکمیل ہیں جوجلد آن ائیر کر دئیے جائینگے ۔