اسلام آباد (عمرانہ کومل) ووٹ کا حق ادا کرنے کے لئے آنے والی خواتین نے کہا ہے کہ فوجی بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح پر امن الیکشن کے لئے اپنا فرض نبھایا ۔ روزنامہ 92 نیوزسروے میں گفتگو کرتے ہوئے مارگلہ گرلز ہائی سکول مارگلہ ٹاون،راول ٹاون ہائی سکول اینڈ کالج راول ٹاون ، اور چک شہزاد سیف اﷲ شہید ماڈل سکول فار بوائز، اور اسلام آباد ماڈل کالج چک شہزاد میں ووٹ کاسٹ کرنے آنے والی خواتین شمائلہ ، کرن، شاہدہ، گل جان، نور بی بی، زلیخاں ، ہاشم، طاہرہ ، نسرین اور ساد بی بی، نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بہترین فرائض نبھاتے ہوئے شہریوں کو پر امن ماحول میسر کیا جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، سیکٹر جی سکس ون، جی سیون ون، جی سیو ون تھری، جی ایٹ فور، آئی ایٹ ، سوہان ، شکریال کے مختلف پولنگ سٹیشنوں میں ووٹرز نسرین، خورشید، عندلیب، گل رعنا، نادیہ، صفرہ، یاسمین، رمنا، نورین ،مینا ، گل شان، بینا، بانو اور سنبل نے کہا کہ پاک فوج نے ایک بار پھر ہمارے دل جیت لئے ہیں ہمارے بچے فوجی بھائیوں کو سیلوٹ کرنے کے لئے بار بار آتے اور ان سے ہاتھ ملا کر فخر محسوس کر رہے ہیں ، مجموعی طور پر خواتین نے کہا کہ پالنگ سٹیشنوں پر پرامن انتظامات پر پاک فوج اور متعلقہ ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ خواتین ووٹرز