لاہور(نامہ نگار)عید پر اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، گزشتہ روز لاری اڈا بادامی میں واپس آنے والے مسافروں کا معمولی رش رہا،تفصیلات کے مطابق لاری اڈا بادامی باغ سمیت جناح بس ٹرمینل اور سکندریہ بس ٹرمینل پر مسافروں کی آبائی علاقوں سے واپسی شروع ہو گئی ہے ،حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کو بڑھانے کے متوقع اعلان کے باعث آبائی شہروں میں گئے بیشتر شہریوں کی جانب سے تا حال واپسی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ،گزشتہ روز بھی ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ سمیت پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ انسپکٹر محمد اقبال موقع پر موجود رہے جہاں وہ مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سے ایس او پیز کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیتے رہے ، اس موقع پر ٹرانسپورٹروں کی جانب سے مسافروں کو بسوں میں بٹھانے سے قبل ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزرز فراہم کئے گئے ۔