اسلام آباد (این این آئی)جے ایف 17تھنڈر آج پیر سے شروع ہونے والے پیرس ائیر شو کے مداحوں پر سحر طاری کرینگے ، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر شو لا بورج پیرس میں پیر17 سے 23 جون تک منعقد کیا جائے گا، تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ پیرس ائیر شو میں شرکت کیلئے دو دن پہلے پیرس پہنچ چکا، شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی شرکت کو اہمیت دی جا رہی ہے ، یہ ائیر شو فرنچ ائیر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے ۔