لاہور(جنرل رپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیدراوں نے کہا کہ پرائمری، مڈل سکول کھولنے سے اجتناب کرے ۔ پریپ سے آٹھویں تک کے طلباء کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ۔کورونا ایس او پیزبنانا آسان ہیں ان پر عمل درآمد کوئی نہیں کرتا ذمہ داری دوسروں پر ڈال دی جاتی ہے موجودہ حالات میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہو۔ سید سجاد اکبر کاظمی نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولے گئے تو طلباء اور والدین کی بڑی تعداد کورونا وائرس اور شدید گرمی سے متاثر ہو سکتی ہے ۔ رانا لیاقت علی نے کہا کہ ڈاکٹرز اور ماہرین صحت بھی خطرے کی نشاندہی کر رہے ہیں ۔