لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلی جا رہی پیٹرنز ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں لاہور میں کھیلے جا رہے دو میچوں کے افتتاحی روز کے الیکٹرک نے پاکستان ریلویز کے خلاف پہلی اننگز میں 295رنز بنا ئے جبکہ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں جاری میچ میں کے پی ٹی نے صابرز پولٹری کی ٹیم کے خلاف پہلی اننگزمیں 66رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 48رنز بنا لئے ۔ ریلویز سٹیڈیم میں کے الیکٹرک 295رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان ریلویز کی ٹیم نے دن کے اختتام تک تین وکٹوں پر 88رنز بنا لئے تھے ۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 150رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں صابر ز پولٹریز کی ٹیم صرف 84رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو کے پی ٹی کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر48 رنز بنا لئے تھے ۔