لندن(این این آئی)ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کے شوہر اور آنجہانی برطانوی شہزادے فلپ کی آخری رسومات سے متعلق بکنگھم پیلس نے حتمی پروگرام جاری کردیا، ترجمان پیلس نے بتایا پرنس فلپ کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی، ترجمان کا کہنا تھا پرنس فلپ کے چاروں بچے تابوت کے ساتھ چلیں گے ، پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی ہمراہ ہوں گے ، شرکت کرنے والے 30 افراد میں سے 3 جرمن رشتہ دار بھی شامل ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ شرکا ملٹری یونیفارم کی بجائے صبح یا دن کے لباس پر میڈلز لگائیں گے ، آخری رسومات، پرنس فلپ کی ملٹری اور ذاتی وابستگیوں کی عکاس ہوں گی۔