لاہور (اپنے خبر نگار سے ) کالج اساتذہ اور طا لبات کے ساتھ پرنسپل سمیت تمام انتظامیہ بھرپور تعاون کرتی ہے ۔ کالج میں تد ریسی اور غیر تدریسی سرگرمیاں طالبات کی بہتر تربیت کے لیے منعقد کی جا تی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چوہنگ پروفیسر گلناز ممتاز نے روزنامہ 92 نیوز سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈگری کالج چوہنگ طالبات کو اعلی معیار کی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ جس بنا پر کالج کا رزلٹ اور سابقہ ریکارڈ بہترین شمار کیا جا تا ہے ۔