اسلام آباد(صباح نیوز) امریکی اور برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر تک ا ضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالر 90سینٹ اضافے کے ساتھ 73ڈالر 90سینٹ ہوگئی ، امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں بھی ایک ڈالر 70سینٹ کا اضافہ ہوا ، ماہرین معاشیات کا کہنا ہے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر پڑے گا اور یہ قیمتیں 3 سے 5 روپے تک بڑھ سکتی ہیں۔