لاہور(کلچرل رپورٹر)لیجنڈ ہدایت کار پرویز رانا کی چوتھی برسی کا اہتمام ان کے صاحبزادے علی پرویز رانا، حیدر پرویز رانا نے ایورنیو سٹوڈیو میں کیا۔ اس موقع پر چوہدری اعجاز کامران، سید نور، حسن عسکری، فیصل بخاری ، اشفاق کاظمی، راشد محمود، اداکارہ میرا، حیدر سلطان، کمال پاشا، اقبال نمی، بابا نجمی، زلفی، علی زمان، وحید اعوان، حفیظ احمد، نعیم خان نیازی، نسیم حیدر شاہ، شیخ اکرم، افضل بٹ، نسیم خان و دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر نعت و قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔