لاہور(کرائم رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) مسلم لیگ (ق) کی سابق رکن صوبائی اسمبلی پروین سکندر کا قاتل مبینہ طور پر ان کا سابق ملازم نکلا،پولیس نے پروین سکندر کے قتل میں ملوث ملزم مصطفیٰ کوگرفتار کرلیا،پولیس نے فنگرپرنٹس کی مدد سے سراغ لگایا،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مصطفی نے پیسوں کے عوض پروین گل کوقتل کیا تاہم تفتیش کے بعد ہی اصل محرکات معلوم ہونگے ، ملزم سے مقتولہ کا موبائل فون برآمد کرلیا گیا، غیرشادی شدہ پروین سکندرگل اپنے بھائی کے گھراوپروالی منزل پر اکیلی رہتی تھیں، 5 ستمبر کو نصیر آباد میں قتل کردیا گیا ، قتل سے ایک روز قبل مقتولہ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پروین نے اپنی بھتیجی کو خدشات سے آگاہ کیا اور رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے گھر میں ہونیوالی چار وارداتوں کا انکشاف کیا، ان وارداتوں میں چور 35 ہزار ڈالر، 2 لاکھ نقدی اور اسلحہ لائسنس لے گئے ، کچھ روز بعد ہی پروین کی نعش برآمد ہوگئی، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق پروین کی موت سر پر لگنے والی ضرب سے ہوئی، جسم پر بھی تشدد کے نشانات تھے ۔