لاہور(کلچرل رپورٹر) پروڈیوسر حسن ضیا نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کا ٹائٹل’’زبیدہ مرد بن‘‘ ہے ۔فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے جس کی ڈائریکشن ثاقب خان دیں گے جن کے کریڈٹ پر کئی سپرہٹ سیریلز ہیں اور ان دنوں بھی ان کا ایک سیریل’’گل و گلزار‘‘ آن ایئر ہے ۔حسن ضیا کو اس فلم میں بھی آئی ایم جی سی کا تعاون حاصل ہے ۔یاد رہے کہ حسن ضیا کا شمار بہترین پروڈیوسرز میں ہوتا ہے جو بے شمار سیریل اور فلمیں بناچکے ہیں۔ اس سال ان کی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔