لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کا ایک اہم اجلاس ویڈیو لنک پر منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ملک منیر احمد نے کی جس میں دیگر قائدین میں ساجد عمر، صدر لاہور ڈویژن ، محمد ادریس رانا چیرمین لاہور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اور چوہدری عرفان مشتاق صدر جناح ہسپتال، جناح برن سینٹرو علامہ اقبال میڈیکل کالج اور وقاص خالد نے شرکت کی اور اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل پیرامیڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کا استحصال کیا جا رہا ہے ۔ گورنمنٹ نے کرونا مینجمنٹ ایریا میں چھ گھنٹے کی ڈیوٹی اور ایک ہفتہ ڈیوٹی کے بعد دو ہفتے کی رخصت کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے وہ صرف ڈاکٹرز اور نرسز کے لیے جاری کیا ہے جبکہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل پیرامیڈیکل سٹاف اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کو شامل نہیں کیا گیا ۔