نیویارک(نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق تنازع پر موقف اختیار کیا ہے کہ خیر سگالی سفیر ذاتی خیالات رکھ سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ انکے خیر سگالی کے سفیروں کے پاس یہ حق ہے کہ وہ ان مسائل کے بارے میں ذاتی نظریات رکھیں جن کے بارے میں انہیں دلچسپی یا خدشات ہوں۔اقوام متحدہ کی جانب سے یہ بیان پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو خط لکھے جانے کے بعد آیا ۔