لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ایل ڈی اے نے شاد مان میں آپریشن کر کے سرکاری پلاٹ واگزار کروا لیا ہے ۔ شعبہ سٹیٹ مینجمنٹ نے پلاٹ نمبر 198ٹو شادمان میں آپریشن کر کے تجاوزات کو مسمار کردیا۔ ناجائز قابضین نے آپریشن کے خلاف مزاحمت کی ، جس پر ان کے خلاف تھانہ شاد مان میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی ہے ۔