لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی،فیصلے کے بعدلڑکی کی والدہ زاروقطار روتی رہی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز کی عدالت میں خاتون نے بتایا کہ اس کی بیٹی کو عارف نے اغواء کررکھا ہے جس پر تھانہ سٹی حافظِ آباد پولیس نے رابعہ کو عدالت پیش کیا، لڑکی نے عدالت کوبتایا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا۔