برن(ویب ڈیسک) سوئزرلینڈ کے ماہرین نے ہاتھ پر پہننے والا ایک پٹہ نما برقی آلہ بنایا ہے جو پسینے میں کارٹیسول کی مقدار کو نوٹ کرتا ہے ۔ کارٹیسول وہ ہارمون ہے جو ڈپریشن اور ذہنی تناؤ (اسٹریس) میں خارج ہوتا ہے ۔جامعہ کی نینوالیکٹرانک تجربہ گاہ میں اسے تیار کیا گیا ہے جو براہِ راست جلد پر چپک جاتا ہے اور انسانی پسینے میں مسلسل کارٹیسول کی مقدار ناپتا رہتا ہے ۔نینو لیب کی ٹیم کے سربراہ اڈریئن ہونیسکو کے مطابق اگرچہ کارٹیسول کے لیے بلڈ ٹیسٹ سب سے موزوں ہے لیکن اس کی معمولی مقدار پسینے سے بھی خارج ہوتی ہے ۔ ہم نے اس پورے عمل کو سمجھا ہے اور اسے قابلِ قدر پیمائش میں ڈھالا ہے ۔