پشاور(خبرنگار)92نیوز کے رپورٹراور دو کارکنوں نے کورونا کو مات دیدی، جنہوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔اب تک 92نیوز کے 5افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ رپورٹر عارف خان، این ایل ای عالمزیب اورایڈمن سیکشن کے آصف خان کی 13روز قبل کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی اور وہ قرنطینہ ہوگئے تھے ۔ گزشتہ روز دوبارہ ٹیسٹ ہونے پر ان کا رزلٹ نیگٹو آگیا۔ جس پر تینوں نے 92نیوز پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا تاہم مقررہ مدت پوری ہونے پرہی پلازمہ عطیہ کریں گے ۔واضح رہے کہ ایک صحتیاب مریض کا پلازمہ دو مریضوں کو لگ سکتا ہے ۔ 92نیوز کے رپورٹرزشہزادہ فہداور رحم یوسفزئی اس سے قبل صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہوں نے بھی پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔