پشاور ، ڈی آئی خان (سٹاف رپورٹر، نمائندہ 92 نیوز) پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں زیر تعمیر مدرسے کی چھت گرنے سے 3مزدور جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ،ملبے تلے دب کر ایک مزدور لاپتہ ہوگیا، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ، 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے ، ترجمان 1122 کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران 3 افراد کو مردہ اور 9کو زخمی حالت میں نکالا گیا، تین تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت نازک ہے ، ترجمان کے مطابق حادثے میں ایک مزدور کے ملبے تلے دبنے کی اطلاع ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں شاہ فیصل، خیر اللہ اور فضل حسین شامل ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں اندرون شہرمحلہ خدمتگارنوالہ سٹی ڈیرہ میں سابق کونسلر زاہد اقبال کے مکان کی چھت اہل خانہ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث گرنے سے 3 سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق ہوگئے ، ایک ہی خاندان کے آٹھ ماہ کے بچے اور چار خواتین سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے ، لپائی کیلئے ٹریکٹرٹرالی مٹی ڈال کر گارا بنانے کے دوران چھت مٹی کا وزن برداشت نہ کرسکی اور زمین بوس ہوگئی۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔