پشاور( شہزادہ فہد) پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں 2 ہزار سال پرانے بدھمت کے آثار دریافت ہوئے ہیں ، صدیوں پرانی سائٹ سے قدیم برتن، موتی اوردیگر اشیا برآمد ہو ئی ہیں،محکمہ آثار قدیمہ اور پشاور یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کی مشترکہ ریسرچ پراجیکٹ کے تحت حیات آباد فیز فائیو کے قریب کھدائی کے دوران بدھ مت کے پیروکار وں کی عبادت گاہوں کے آثار ملے ہیں، محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق سائٹ پر مکمل ریسرچ کی جارہی ہے جسکے بعد مذکورہ سائٹ کو میوزیم اور تفریحی مقام بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔