پشاور(خبرنگار)جناح پارک کے قریب افغان مارکیٹ ملکیت کے بارے میں رپورٹ وفاقی حکومت کوا ر سال کردی گئی ہے ، اراضی کی حدود کے تعین کاکام رواں ہفتے مکمل کیا جائے گا،ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور کے ایک تاجر اس میں مسلسل مداخلت کر ر ہے ہیں جس کی افغان مارکیٹ کے قریب ہی دکان ہے ، اراضی کی حدود کے تعین کے لئے ٹیمیں تشکیل دے د ی گئی ہیں اورکسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کیپٹل سٹی پولیس کی خدمات بھی حاصل کی جا ئیں گی۔