پشاور(نامہ نگار)پشاور کے علاقہ گلبہار میں بارات سے کچھ دیر قبل جوانسال دلہن پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئی ۔دلہن کی مہندی جمعہ کے روز تھی جبکہ ہفتے کی شب بارات سے قبل وہ جاں بحق ہو گئی ، گھروالوں کے مطابق دلہن برین ہیمرج سے جاں بحق ہوئی ، دلہن کی پراسرار موت سے شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا، بارات کے وقت گھر سے جنازہ نکل گیا ،دولہا کے ساتھ باراتی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوگئے ، تدفین کے وقت ہر آنکھ اشکبار تھی، دلہن کی پر اسرار موت کا یہ واقعہ گلبہار کے علاقہ مہک گارڈن میں پیش آیا ۔