پشاور(خبرنگار) پشاور بس رپیڈ ٹرانزٹ منصوبہ خیبر پختونخواحکومت کیلئے درد سر بن گیا ،منصوبے میں تاخیراور افتتاح کے حوالے سے غلط بیانی پر حکومت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو عہدوں سے ہٹا دیاہے ۔ سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر فخر عالم کوسیکرٹری ٹرانسپورٹ جبکہ کمشنر پشاور امجد علی خان کوڈی جی پی ڈی اے کااضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ڈی جی پی ڈی اے اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو اسلئے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے کیونکہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو 23 مارچ کو افتتاح کرنے کی ڈیڈلائن دی تھی جسکے باعث وزیر اعلیٰ نے افتتاح کرنے کا اعلان کیا تھا ۔