پشاور(وقائع نگار)تنازعات کا شکار پشاور بی آر ٹی منصوبہ میں مزید خامیاں سامنے آگئی ہیں، ریچ ون اور ٹو کے سٹیشنز پر ٹائلز وزنی سامان اور مشینری چلانے کے باعث دھنس گئی ہیں، سٹیشنز پر بجلی کے تار،بورڈز اوردیگر حصے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کنٹریکٹر نے خود کو بری الزمہ قرار دیتے ہوئے انجینئر کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں لکھا گیا کہ منصوبے کے ریچ ون اور ٹو 15 فروری سے دوسرے ادار وں کے زیر استعمال ہیں، ٹوٹ پھوٹ کے ہم ذمہ دار نہیں ۔ دوسری جانب بی آر ٹی کی دیکھ بھال کے لئے بنائے گئے ادارے ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسرفیاض احمد نے بتایا کہ کنٹریکٹ میں ہر چیز کا طریقہ کار وضع ہے جس میں لکھی گئی شرائط کے مطابق چلنا ہوگا، کوئی غیر قانونی کام نہیں ہو گا۔