لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مقبول ترین ترکش سیریز ارطغرل غازی میں ’’ارطغرل‘‘کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجن التان کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے کرکٹ شائقین سے مشورہ مانگ لیا۔ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں مداحوں سے مشورہ مانگتے ہوئے لکھا کہ ’کیا ہو کہ اگر ’ارطغرل غازی‘ پشاور زلمی کو بطور برانڈ ایمبیسڈر جوائن کرلیں؟‘