پشاور(خبرنگار) پشاور ریپڈ بس منصوبے میں سٹاپس کو آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکشن نظام سے منسلک کردیا گیاہے ،جبکہ ہشتنگری میں مسافروں کی سہو لت کیلئے انڈر پاس کے قریب اوور ہیڈ پل کی تعمیر بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ ہشتنگری انڈر پاس پل میں مسافروں کی حفاظت کیلئے جنگلے لگانے کاکام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ بس سٹاپس پر ٹکٹ بوتھ کے علاوہ بڑے بڑے ٹرانسفارمر بھی لگا دیئے گئے ہیں ،ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے ۔