پشاور(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور عبد الماجد نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت وزیر اعظم کے وکیل کی طرف سے جواب جمع نہ کرنے پر 4 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔ گزشتہ روز جب عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو اس دوران دونوں فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے ، اس موقع پر سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ کے وکیل غفران اﷲ شاہ نے اپنا جواب جمع کردیا، وزیراعظم عمران خان کے وکیل کی جانب سے ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے اپنا جواب جمع کرنے کیلئے مزید مہلت مانگ لی،فوزیہ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواستوں سے صرف کیس ڈیلے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔