پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور کے ممتاز محقق، کالم نگار، سکالر ،سینئر میڈیکل آفیسر سروسز پولیس ہسپتال اور گندھارا ہندکو بورڈ کے وائس چیئر مین ڈاکٹر صلاح الدین مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔ڈاکٹر صلاح الدین ہندکو اور اردو کے علاوہ دوسری مادری زبانوں کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ڈاکٹر صلاح الدین کالم نگاری، ٹی وی اور ادبی محفلوں کے میزبان، خوش اخلاق اور منکسرالمزاج انسان کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ، ڈاکٹر صلاح الدین کا جنازہ آج دن 11 بجے بابر سٹریٹ عشرت سینما روڈ گلبہارپشاورسے اٹھایا جائے گا۔