پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے صحافی ممبر باڑہ پریس کلب ہدایت شاہ آفریدی مبینہ طورپر لڑائی جھگڑا کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ، مقتول 92نیوز کے باڑہ کے نمائندے تھے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق صحافی ہدایت شاہ آفریدی کا کسی شخص کیساتھ لڑائی جھگڑا ہوا اس دوران سر پر اینٹ لگنے سے شدید چوٹ لگی،مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کی گئی ، ایس پی رورل وقار خان نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔