پشاور(خبرنگار)محکمہ صحت اور خود مختار ہسپتالوں کے مابین روابط کے فقدان کے باعث ڈینگی مریضوں کی تعداد سے ضلعی ہیلتھ آفیسر پشاور لاعلم نکلے ، پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی وبائی صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے مگر کہاں سے کتنے کیس رپورٹ ہوئے اس بارے میں محکمہ صحت کے پاس کوئی تعداد موجود نہیں ، ڈی ایچ او پشاور کی خودمختار ہسپتالوں کو تعداد سے اپ ڈیٹ رکھنے کی درخواست بھی کام نہ آئی،پشاور کے ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فضل سبحانی نے کہا کہ پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار سے پانچ ہے تاہم غیر معیاری لیبارٹریاں اپنے پیسے کمانے کیلئے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ میں ایم ایس ون پازیٹو دکھا رہی ہیں تاکہ ڈرپ وغیر لگا کر پیسے کمائے جاسکیں جب تک آئی جی ایم پازیٹو نہیں آتا اس وقت تک ڈینگی وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکتی ۔